اسلام آباد؛ اہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج کا گشت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج کا گشت بھی جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جناح ایونیو، ڈی چوک سمیت دیگر اہم مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی نفری موجود ہے۔ ڈی چوک ،جناح ایونیو،بلیو ایریا میں صورتحال سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔
جناح ایونیو، چائنا چوک ، ڈی چوک میں پولیس و رینجرز کی نفری تاحال موجود ہے۔ اسی دوران پاک فوج کے دستوں کی جانب سے ریڈ زون کی حدود میں گشت بھی کیا گیا۔ قبل ازیں پولیس احتجاج کے اسلام آباد آنے والے مظاہرین کو جناح ایونیو اور اطراف کے علاقوں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئی تھی جب کہ جناح ایونیو، ڈی چوک ، چائنا چوک سے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
اسی اثنا میں اسلام آباد پولیس نے جناح ایونیو، ڈی چوک اور آبپارہ میں فلیگ مارچ کیا جب کہ رات گئے تک مارگلہ روڈ کے علاوہ ریڈ زون کے تمام داخلی راستے بھی بند تھے۔ اسی طرح سرینہ چوک، نادرہ چوک، ڈی چوک پر کنٹینرز موجود ہیں ۔
دوسری جانب زیرو پوائنٹ ،فیض آباد، ایکسپریس وے کے مقامات سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں اور ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس کے تناظر میں غیر ملکی وفود کی پاکستان آمد جاری ہے، اس تناظر میں وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جا رہا ہے۔

Recent Posts

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 min ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

6 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

16 mins ago

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

36 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

42 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

44 mins ago