پاکستان میں دوست ممالک 27 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کرنے کیلئے پُرعزم


پاکستان میں سعودی عرب،یو اے ای، آذربائیجان،چین،ڈنمارک براہ راست سرمایہ کرینگے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا تعاون اور حکومتی کاوشیں رنگ لانے لگیں،ایشیا اور یورپ کے کئی ممالک پاکستان میں 27 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کرینگے۔
پاکستان میں براہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کا تعلق یورپ اور ایشیا سے ہے۔ وفاقی حکومت۔ ایس آئی ایف سی کی مدد سے معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں میں سعودی عرب 5 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات اور کویت 10،10 ارب ڈالر اور آذربائیجان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب نے مجموعی طور پر 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے جن میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے تقریباً 10 ارب ڈالر،گوادر پورٹ پر پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے لیے ایک ارب ڈالر اورپانچ ارب ڈالر کی تجارتی سرمایہ کاری شامل ہے۔
سعودی آئل کمپنی ارامکو سال کے آخر تک پاکستان میں اپنا پہلا برانڈڈ ریٹیل گیس اسٹیشن شروع کرے گی، جس نے مئی میں گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص کا حصول مکمل کر لیا ہے۔
پاک چین اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے چین کے شانژی کول اینڈ کیمیکل انڈسٹری گروپ نےپاکستان کے توانائی کے شعبے کےلیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

41 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

47 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

50 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago