کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں


کراچی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ علاوہ ازیں واقعہ کی تحقیقات کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رات گئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں شہر کے مختلف ہپستالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔
تاہم دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے 2 غیرملکی شہریوں کی شناخت ہوگئی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا النجار نے ’آج نیوز‘ سے گفتگو میں تصدیق کی کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا جس میں غیر ملکیوں کو گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
کراچی ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دہشت گردوں نے چینی وفد پر حملہ کیا، دھماکے میں گاڑی کا استعمال کیا گیا، دھماکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے سگنل پر ہوا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور 3 مکمل تباہ ہوئیں، دھماکے میں 70 سے 80 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل
کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے سے متعلق خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے احکامات پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، بم ڈسپوزل ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی۔
کراچی ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں
ادھر کراچی ائیرپورٹ کے قریب غیرملکیوں کے قافلے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ حملےمیں چھوٹی کار استعمال کی گئی جب کہ کارکی نمبرپلیٹ،انجن اور چیسز نمبرحاصل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
تفتیشی ذرائع کابتانا ہے کہ کار سوارخودکش حملہ آور قافلےکے نکلنےکا انتظارکررہا تھا اور قافلہ پہنچتے ہی کارسوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی جب کہ کار میں ممکنہ طورپربارود تھاجس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکےکے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنےکی کوشش کی گئی مگر دھماکے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جس سےگاڑیوں کو نقصان پہنچا۔تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ متاثرہ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

Recent Posts

’لگتا ہے کسی ایکس والے کی نظر لگ گئی ہے‘، کیا بلیو اسکائی بھی وی پی این سے چلے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) سے مماثلت رکھنے والے پلیٹ…

2 hours ago

بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن، ایپکس کمیٹی نے منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے…

2 hours ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں بڑھ گئیں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…

8 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…

8 hours ago

میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بجائے کہاں رہیں گی؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…

8 hours ago

سومال محسن کی لیک ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…

8 hours ago