نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ:پاکستان کی مہوش علی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سٹاک ہوم (قدرت روزنامہ )پاکستانی کھلاڑی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سویڈن میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں مہوش نے فرانس کی سیکنڈ سیڈ کیارا بولینگر کو شکست دیکر فتح کا تاج اپنے سر سجایا۔
کھیل کے دوران مہوش نے فیصلہ کن مقابلہ 0-3 سے اپنے نام کیا۔ ان کی کامیابی کا سکور 5-11، 7-11 اور 10-12 رہا۔
اس سے قبل نورڈک اوپن کے گروپ ڈی میچز میں مہوش نے پہلی کامیابی ناروے کی ویلڈ اوڈے کے خلاف حاصل کی پھر انہوں نے ڈنمارک کی کامیلا تھامسن کو بھی 0-3 سے شکست دی۔
کوارٹر فائنل میں مہوش نے اپنی بہن ماہ نورعلی کو سخت مقابلے کے بعد ہرایا جبکہ سیمی فائنل میں بیلجیئم کی ایلس الارڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچیں۔
نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں فرانس کی کیارا بولینگر کو ہرا کر مہوش علی چیمپئن بن گئیں۔
نورڈک اوپن میں ان کی بہنوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، سحرش چوتھی اور ماہ نور پانچویں پوزیشن پر آئیں۔
مہوش نے گزشتہ ماہ ڈینش جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں برانز میڈل بھی جیتا تھا۔

Recent Posts

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

1 min ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

10 mins ago

پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانےکیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست…

12 mins ago

کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلہ ہونگے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا…

12 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

28 mins ago

مہنگائی کم نہیں بڑھنا بند ہوگئی ، عوام کے تنگ ہونے کی ایک وجہ بجلی کی قیمت ہے: گوہر اعجاز ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہےکہ آئی پی پیز…

32 mins ago