وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف پنجاب میں مختلف مقدمات درج ہیں ،علی امین گنڈاپور ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وزیراعلیٰ علی امین وفاقی حکومت کیخلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں،علی امین نے لشکر کے ساتھ وفاقی حکومت پر چڑھائی کی جو تشویشناک ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی،علی امین گنڈاپور نے جلسوں کیلئےسرکاری وسائل استعمال کئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 62کے تحت نااہل کیا جائے۔

Recent Posts

این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی…

1 min ago

بلوچستان، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

28 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی کے 19 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت رگدی عدالت نے پی ٹی آئی کے 19 کارکنوں کو جسمانی…

45 mins ago

حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب چکناچور کردیے، حافظ نعیم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حماس…

55 mins ago

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

1 hour ago