اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اچانک منظر عام پر آنے کے معاملے پر بالواسطہ تنقید کی ہے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا ہے کہ صد افسوس، کچھ نہیں کہہ سکتا کہ وزیرِ اعلیٰ کہاں تھے، کیوں ورکر کو عذاب میں ڈالا گیا؟
انہوں نے کہا کہ اپنے ورکرز پر خفا ہوں جو اس وقت پولیس حراست میں ہیں، صرف مالاکنڈ تحصیل کے 39 کارکن ٹیکسلا اور حسن ابدال کی جیل میں ہیں۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ کیا ورکرز اس ڈرامے کے لیے جیل میں ہیں؟واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور منظرِ عام پر آ گئے تھے۔
پشاور میں خیبر پختون خوا اسمبلی کے شام گئے سے جاری اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اچانک ایوان میں داخل ہوئے تھے۔ قائدِ ایوان کی آمد کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے نعرے بازی کی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان شہریار منور آئندہ ماہ دسمبر 2024…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق اہم دستاویز دستخط کرکے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کے بیرون ملک سفر پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ…
پشاور: پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور خواجہ…