مہنگائی کم نہیں بڑھنا بند ہوگئی ، عوام کے تنگ ہونے کی ایک وجہ بجلی کی قیمت ہے: گوہر اعجاز ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہےکہ آئی پی پیز 2ہزار فیصد ریٹرن لے چکے اور اب سوفیصد ریٹرن حاصل کر رہے ہیں‘مہنگائی کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھنا بند ہوگئی ہے ‘ سب سے بڑامسئلہ معاہدوں کا ہے کہ بجلی بناؤ یا نہ بناؤ پیسے دیں گے‘آئی پی پیز نے بجلی بنانے کے 5ہزار کروڑ وصول کیے ‘نہ بنانے کے 26ہزار کروڑ روپے وصول ہو رہے ہیں ‘ بجلی پیداوار 47ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی مگر کھپت میں اضافہ نہیں ہوا ‘ اس وجہ سے کیپسٹی چارجز بھی بڑھے ہیں ‘

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کی ’’ گریٹ ڈیبیٹ ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سابق نگراں وزیرگوہراعجاز نے کہاکہ عوام کے تنگ ہونے کی ایک وجہ بجلی کی قیمت ہے۔ مہنگائی کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھنا بند ہوگئی ہے۔سب سے بڑامسئلہ معاہدوں کا ہے کہ بجلی بناؤ یا نہ بناؤ پیسے دیں گے۔اگر آپ کا بجلی استعمال کم ہوجائے گا تو کیپسٹی چارجز اور بڑھ جائیں گے ۔

ٹاسک فورس نے واقعی محنت کی ہے پہلے پانچ پلانٹ جو بجلی بنا ہی نہیں رہے تھے دس ہزار کروڑ روپے ہیں جو بجلی پانچ پلانٹوں سے لے رہے ہیں جو بجلی بنا ہی نہیں رہے تھے۔ ایک ایک گروپ چھبیس چھبیس ہزار کروڑ لے رہا ہے اس میں ایک ایسا گروپ موجود ہے ان کو اگر کیپسٹی پر دوں پانچ ہزار کروڑ بنے گااس گروپ کا جتنی بجلی انہوں نے بنائی لیکن بجلی بند کر کے چھبیس ہزار کروڑ لے رہے ہیں مطلب اکیس ہزار کروڑ ایکسٹرا لے رہے ہیں۔ معاہدے حکومت کو تبدیل نہیں کرنے چاہئیں کیوں کہ سرمایہ کار کا اعتماد ختم ہوجائے گا لیکن یہ بتائیے کہ کنٹریکٹ دو لوگوں کے درمیان ہوتا ہے جس میں ایک حکومت دوسرے یہ ایک سو سات پاور پلانٹس تھے ۔ کیا ایک سو سات پاور پلانٹس نے جو معاہدہ کیا جس کے تحت ساورن گارنٹی تو کیا انہوں نے یہ پورے کیے۔

پاور پلانٹ لگے کوئلے کے دنیا سے دگنی قیمت میں آپ نے اس کے بعد جعلی کیٹلاگ چھپوا دئیے فرنس آئل کے پلانٹوں کے کہ ہمارا فیول کا استعمال زیادہ ہے جعلی کیٹلاگ چھپوا کر حکومت سے ہزاروں کروڑ فیول کے استعمال کی مدمیں لئے گئے ۔ ونڈ پاور لگانے آئے دگنی قیمت میں لگایا،میں یہ کہہ رہا ہوں ان میں سے کچھ سچے اور اچھے بھی ہوں گے۔ ستائیس ونڈ پاور لگے ہیں جس میں سے پندرہ لگے ہیں چودہ سینٹ میں ،باقی لگے ہیں چار سینٹ ۔اب یہ کہا جائے کہ حکومت کا معاہد ہ ہوا ہے ہم نے چودہ سینٹ میں لینی ہے، ان کا فرض تھا یہ ایمانداری سے کام کریں۔

Recent Posts

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، چیف جسٹس

ججز کی اتنی فراغ دلی کہ غیر آئینی اقدام کی توثیق کردی جاتی ہے، عدلیہ…

1 min ago

سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں عمارتیں گرانے کیخلاف حکم امتناع دینے والے جج کا…

3 mins ago

فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس، اسرائیل کیخلاف اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں…

14 mins ago

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، عرفان صدیقی

انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے،عرفان صدیقی…

38 mins ago

فلک جاوید کی گرفتاری کےلیے ایف آئی اے سائبرکرائم کی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

فلک جاوید کا شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جا سکتا ہے، گھر ریڈ کرنے کی…

44 mins ago

بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس کے متعدد بلاک سیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے )نے خیبرپختونخواہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیئے۔ نجی…

56 mins ago