پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اچانک منظر عام پر آنے کے معاملے پر بالواسطہ تنقید کی ہے۔
نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صد افسوس، کچھ نہیں کہہ سکتا کہ وزیرِ اعلیٰ کہاں تھے، کیوں ورکر کو عذاب میں ڈالا گیا؟
انہوں نے کہا کہ اپنے ورکرز پر خفا ہوں جو اس وقت پولیس حراست میں ہیں، صرف مالاکنڈ تحصیل کے 39 کارکن ٹیکسلا اور حسن ابدال کی جیل میں ہیں۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ کیا ورکرز اس ڈرامے کے لئے جیل میں ہیں؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور منظرِ عام پر آگئے تھے۔

Recent Posts

فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس، اسرائیل کیخلاف اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں…

10 mins ago

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، عرفان صدیقی

انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے،عرفان صدیقی…

33 mins ago

فلک جاوید کی گرفتاری کےلیے ایف آئی اے سائبرکرائم کی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

فلک جاوید کا شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جا سکتا ہے، گھر ریڈ کرنے کی…

40 mins ago

بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس کے متعدد بلاک سیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے )نے خیبرپختونخواہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیئے۔ نجی…

52 mins ago

پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانےکیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست…

1 hour ago

این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی…

1 hour ago