پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانےکیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی تاہم عدالت نے درخواست پر اعتراض لگاکر واپس کردی۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے، علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے غیر قانونی اقدامات کررہے ہیں اور وہ اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے ہیں جبکہ وزیراعلی وفاق کے خلاف عوام کو اکسا رہے ہیں، وزیراعلیٰ ریاست کو ریاست کے ساتھ لڑوانا چاہتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ گورنر اور الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی برطرفی کا حکم دیا جائے اور انہیں درج مقدمات میں فوری گرفتار کیا جائے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات سے روک کر وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی اور صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا ہے۔

Recent Posts

فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس، اسرائیل کیخلاف اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں…

10 mins ago

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، عرفان صدیقی

انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے،عرفان صدیقی…

33 mins ago

فلک جاوید کی گرفتاری کےلیے ایف آئی اے سائبرکرائم کی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

فلک جاوید کا شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جا سکتا ہے، گھر ریڈ کرنے کی…

40 mins ago

بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس کے متعدد بلاک سیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے )نے خیبرپختونخواہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیئے۔ نجی…

52 mins ago

پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانےکیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست…

1 hour ago

این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) این اے 262 کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو ڈی…

1 hour ago