حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب چکناچور کردیے، حافظ نعیم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب چکناچور کردیے۔
7 اکتوبر طوفان الاقصی آپریشن کا ایک سال پورا ہونے پر میلوڈی مارکیٹ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج طوفان الاقصی حملے کو ایک سال بیت گیا اور چالیس ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، یوم یکجہتی غزہ منایا جارہا ہے اور پورا پاکستان سڑکوں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک اسرائیل کی سرپرستی کررہے ہیں، مسلمان ممالک کے حکمران آج بھی سوئے ہوئے ہیں اور غزہ پر بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے حکومت اور اپوزیشن سے بات کی، جماعت اسلامی کی تجویز پر وزیر اعظم شہبازشریف نے آل پارٹیز کانفرنس برائے یکجہتی غزہ بلائی ہے جس میں تقریبا تمام سیاسی جماعتیں شریک ہورہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے زور دیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب حماس نے اپنی قربانیاں دے کر چکنا چور کردیے، لوگ پوچھتے ہیں حماس نے سات اکتوبرکو اسرائیل پر حملہ کیوں کیا ، فلسطینی 2023 سے نہیں 1948سے لڑ رہے ہیں، لاکھوں شہید ہوچکے وہ کسی کو نظر نہیں آیا، امن کے دعویداروں کو بچوں کا قتل عام کیوں نظر نہیں آتا؟
انہوں نے مزید کہا کہ آج تک امریکہ اسرائیل کو 310ارب ڈالر کا اسلحہ دے چکا ہے، بھارت، اسرائیل، امریکہ ملکر غزہ پر مظالم کررہے ہیں، یورپی ممالک میں اسرائیل کی زیادہ سے زیادہ مدد کا مقابلہ جاری ہے، یہ ممالک اسرائیل کی دہشتگردی کے سرپرست ہیں ، امریکہ کا چہرہ ہیروشیما ناگا ساکی پر ایٹم بم پھینک کر عیاں ہواتھا اب مزید ہوگیا۔
علاوہ ازیں جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں بھی یوم یکجہتی فلسطين منایاگیا جس میں اسپیکر اسمبلی اویس قادرشاہ، جماعت اسلامی کے رہنمامحمد حسین محنتی، مولانااسدااللہ بھٹو اور محمدفاروق سمیت دیگرشریک ہوئے۔
ادھر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے استنبول چوک، لاہور پریس کلب، وحدت روڈ، کلمہ چوک سمیت لاہور بھر میں متعدد مقامات پر مظاہرے ہوئے۔

Recent Posts

احتجاج ختم کیا جاچکا تھا اور کارکنوں کو گھر جانے کا کہا گیا تھا، ترجمان علی امین گنڈاپور

کسی کو نہیں معلوم کون کہاں ہے، ہمیں بڑی مشکل سے کے پی ہاؤس سے…

14 mins ago

روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

23 mins ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، چیف جسٹس

ججز کی اتنی فراغ دلی کہ غیر آئینی اقدام کی توثیق کردی جاتی ہے، عدلیہ…

39 mins ago

سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں عمارتیں گرانے کیخلاف حکم امتناع دینے والے جج کا…

42 mins ago

فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس، اسرائیل کیخلاف اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں…

53 mins ago

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، عرفان صدیقی

انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے،عرفان صدیقی…

1 hour ago