کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا، 11 اکتوبر سے جعفر ایکسپریس بحال کر دی جائے گی۔
بلوچستان کا تقریباً سوا ماہ بعد ریل کے ذریعے رابطہ بحال ہوگا، جعفر ایکسپریس لاہور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوتی تھی۔
دوسری جانب، ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی سے کوئٹہ براستہ دادو کے درمیان چلنے والی بولان میل کو بھی 11 اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بولان میل 11 اکتوبر کو کراچی سٹی سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی اور اسی طرح 13 اکتوبر کو بولان میل کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ اس کے اوقات کار ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے۔
واضح رہے کہ اگست کے آخری ہفتے شرپسندوں نے دھماکا خیز مواد کے ذریعے ریلوے پل اڑا دیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…