فلک جاوید کا شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جا سکتا ہے، گھر ریڈ کرنے کی بھی ہدایت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فلک جاوید کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ایف آئی اے کے 5 چھاپہ مار ٹیمیں دن میں دو بار ڈپٹی ڈائریکٹر کو رپورٹ پیش کریں گی۔ چھاپہ مار ٹیموں کو فلک جاوید کے گھر ریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، کے پی ہاؤس میں 13 جولائی سے 16 اکتوبر تک رہائش کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ کے پی ہاؤس کا فرانزک آڈٹ کرنے کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کام شروع کر دیا۔
ایف آئی اے ٹیم ملزمہ کے فیملی ممبرز کے موبائل فونز بھی چیک کرے گی، ملزمہ فلک جاوید کا شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جا سکتا ہے۔ ملزمہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کیا جائے گا۔ انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ تمام ملزموں کو گرفتار کیا جا سکے۔ ڈائریکٹرآپریشنزکی ہدایت پرمقدمہ نمبر110 میں تمام ملزموں کی گرفتاری یقینی بنائی جائےگی۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر آج ساڑھے 4 بجے تک اعلیٰ افسران کو رپورٹ پیش کرے گا، آفیسرکی تجزیاتی رپورٹ کی بنیاد پرحتمی رپورٹ لاہورہائی کورٹ کو پیش کی جائے گی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…