کسی کو نہیں معلوم کون کہاں ہے، ہمیں بڑی مشکل سے کے پی ہاؤس سے نکلنے کا موقع ملا ہے، ترجمان
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل کا علی امین گنڈاپور کے رابطے سے باہر ہونے کے حوالے سے کہنا ہے کہ کسی کو نہیں معلوم کون کہاں ہے، ہمیں بڑی مشکل سے کے پی ہاؤس سے نکلنے کا موقع ملا ہے۔
علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی امین نے ڈی چوک میں احتجاج ریکارڈ کرایا، وہ کارکنوں کو لے کر کے پی ہاؤس چلے گئے، انہوں نے کارکنوں کو خیبرپختونخوا ہاؤس بلایا تاکہ وہ کچھ کھا پی سکیں، لیکن کے پی ہاؤس پر اچانک ہلہ بولا گیا۔
فراز مغل نے کہا کہ دھرنا اور احتجاج ختم کیا جاچکا تھا اور کارکنوں کو گھروں کو جانے کا کہا گیا تھا، لیکن کے پی ہاؤس ہمارا گھر ہے جس کا تقدس پامال کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا ہاؤس میں سیدھی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، کسی کو نہیں معلوم کون کہاں ہے بڑی مشکل سے وہاں سے نکلنے کا موقع ملا ہے۔
قبل ازیں، ذرائع نے بتایا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے دھاوے کے بعد علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس کے سی ایم کمپاؤنڈ میں بیرسٹر گوہر اور دو اہم شخصیات کے ساتھ موجود تھے۔ بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز بھی خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہیں۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…