مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب یا پاکستان امت مسلمہ کو لیڈ کرے، فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب یا پاکستان امت مسلمہ کو لیڈ کرے۔
مسئلہ فلسطین پر ایوان صدر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ کہا تھا، اسرائیل کے ناسور کا فیصلہ1971میں برطانوی وزیرخارجہ بالفورڈ نے کیا، غزہ میں پچاس ہزار مسلمان شہید ہوچکے ہیں، دس ہزار کے قریب فلسطینی تاحال ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے یا نہ کرنے کی بحث پرتعجب ہوتا ہے، 7 اکتوبر کو حماس نےاس مسئلے کی نوعیت ہی بدل دی، اس خطےمیں یہودیوں کی آبادی یا بستی کا کوئی جوازنہیں، کانفرنس یا قراردادپاس کر کے ہم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا حق ادا نہیں کرسکتے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا مصلحتوں کا شکار ہے، امت کی بے حسی کے جرم میں پاکستان بھی برابر کا شریک ہے، کیا ہمیں اس کا احساس ہے؟ ہم سے جنوبی افریقہ اچھا جس نےعالمی عدالت میں کیس دائرکیا، اقوام متحدہ نے اسرائیل کے خلاف قرارداد پاس کی، جنگ پھیل رہی ہے، جنگ لبنان، ایران اور یمن تک پھیل چکی ہے، ایک چھوٹے سے ملک نےعرب دنیا کواضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا مزید کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ بامعنی ہونی چاہیے، مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب یا پاکستان امت مسلمہ کولیڈ کرے، بڑے اسلامی ممالک کا ایک گروپ بنے، مسلمان ایک مشترکہ حکمت عملی بنائیں، 1947والےمؤقف پرہمیں کلیئرہوجانا چاہیے۔

Recent Posts

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

21 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

1 hour ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

1 hour ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

1 hour ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

2 hours ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

2 hours ago