ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

لاہور(قدرت روزنامہ)شعیب ملک کی دوسری بیوی ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق عمیر جسوال نے انسٹاگرام پردلہا بنے اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا اور قرآن شریف کی آیت بھی لکھی جس کا مطلب تھا ‘ آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے’،گلوکار عمیر نے دوسری شادی کس سے کی ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں، عمیر کی اس پوسٹ پر دوستوں اور مداحوں کی جانب سے گلوکار کو مبارک باد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی، دونوں کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا،تاہم گزشتہ سال جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے نکاح کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں ، پھر رواں سال جنوری میں عمیر اور ثنا کی علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب ثنا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی شادی کی خبر سامنےآئی۔

Recent Posts

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

25 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

1 hour ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

1 hour ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

1 hour ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

2 hours ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

2 hours ago