وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا سلوا(Mr. Manuel Frederico Pinheiro Da Silva) نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں فارن انویسٹرز کے لیے مراعاتی پیکج ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور تجارتی حجم بڑھانے کے لئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں پرتگال کے تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے پائیدار اور مؤثر پلان طلب کر لیا۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت اور ٹورازم کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پرتگال کے ساتھ سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔پرتگال کے انویسٹرز کا پنجاب سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے خیر مقدم کریں گے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول یقینی بنا یا گیا ہے۔

ملاقات میں پرتگال کے اعزازی قونصل افتخار فیروز،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ایڈیشنل سیکرٹری سارہ حیات اور دیگر بھی موجود تھے۔

Recent Posts

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

1 hour ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

1 hour ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

1 hour ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

2 hours ago

ملتان ٹیسٹ، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز بنا لیے

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےپہلے روز کے کھیل کے…

2 hours ago