سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے جس کے بعد سردی کا آغاز ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند،خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم ،وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہواؤں کیساتھ شدید بارش کا امکان ہے ، پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال، سیالکوٹ،منڈی بہاولدین ، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ،سرگودھا، لیہ، ملتان،تونسہ، بھکر ، ڈی جی خان اور گردوانوح میں گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ہے ،اس دوران مری ، گلیات اور گردو نواح میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی تو قع ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضداراور کوئٹہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے ،اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

40 mins ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

42 mins ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

1 hour ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

1 hour ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

2 hours ago