بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری 2 (جی 2)‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی ان دنوں اسپائی تھرلر فلم گڈ اچاری کے دوسرےحصے کی شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد دکن میں موجود ہیں۔اداکار کو فلم کے ایک ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران گردن پر گہرا زخم آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ روک کر منگل تک ممبئی پہنچ جائیں گے۔

اداکار نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے سے متعلق کوئی بیان شیئر نہیں کیا ہے تاہم ایک کاروباری ساتھی سنی کھنہ نے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار، ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹر ادیوی شیش بھی فلم ’جی 2‘ کا حصہ ہیں، عمران ہاشمی نے فلم کی کاسٹ میں شمولیت پر پریس نوٹ بھی جاری کیا تھا۔

عمران ہاشمی نے کہا تھا کہ فلم کے کہانی نے مجھے اس اسپائی تھرلر فلم کا حصہ بننے پر مجبور کیا، جاسوس فلموں کی لسٹ میں ایک بڑا اضافہ ہے۔

ادیوی شیش نے اس سے متعلق کہا تھا کہ میں عمران ہاشمی کی جی 2 میں شمولیت پر خوش ہوں، ان کی موجودگی سے فلم کو ایک نئی جہت ملے گی۔

جی 2 ادیوی شیش کی بلاک بسٹر فلم گڈ اچاری کا سیکوئل ہے، جس میں شوبھیتا دھولیپا اور جگ پتی بابو نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

Recent Posts

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

7 mins ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

26 mins ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

29 mins ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

54 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

2 hours ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

2 hours ago