سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سبز رنگ کا ایک ڈرم رسیوں کے ساتھ بندھا ہوا ہے جسے شہری ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو رسیوں کے ساتھ بندھے ہوئے اس ڈرم میں بیٹھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جو ہوا میں لہراتا ہوا ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ جاتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیو پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا کی گرین لائن ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو پر طنزاً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ کیونکہ قومیں سڑکیں بنانے سے نہیں بنتیں‘۔
عمر عثمان لکھتے ہیں کہ باتیں کروڑوں کی دکان پکوڑوں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا بے چارے ہر 15 دن بعد لاپتہ ہوجاتے ہیں تو ان حالات میں یہی ہو سکتا ہے جو ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کر رہے ہیں۔
احمد نامی صارف نے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ترقی نہیں ہو رہی، انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک اور میگا پراجیکٹ ’ڈرم بلٹ‘ مکمل ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’قیدی نمبر 804 زندہ باد‘۔
علی نواز لکھتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں یہ غیر معمولی شاندار کام صرف تحریک انصاف کی حکومت کر سکتی ہے۔
معین نامی ایکس صارف نے لکھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ترقی کے 12سالہ اہداف کو عبور کرتے ہوئے یورپ اور امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Recent Posts

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی…

12 mins ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے: چیف جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں…

19 mins ago

پنجاب میں زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے نیام محکمہ قائم کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے…

25 mins ago

خیبرپختونخوا: کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات…

33 mins ago

ملک میں غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے: ماہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں غیر ملکیوں…

40 mins ago

اسلام آباد آل پاکستان وکلا کنونشن، جوڈیشل پیکج اور آئینی عدالت کے قیام کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں آل پاکستان وکلا کنونشن میں جوڈیشل پیکج اور آئینی…

51 mins ago