’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ صحافی سے سوال کرتے ہیں کہ ان کا تعلق پنجاب کے کس علاقے سے ہے جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے۔
لاہور کا نام سنتے ہی ہنی سنگھ کہتے ہیں ’شہزادہ لگیا ایں‘ ، ’شیر اے ببر شیر، چیتا لگیا ایں‘۔ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ انہیں لاہوری ناشتہ سری پائے اور چکڑ چھولے کا بھی پتہ ہے۔ گلوکار نے صحافی کو کہا کہ ان الفاظ سے اندازہ لگا لیں کہ انہیں لاہور کے بارے میں کتنا علم ہے۔
یو یو ہنی سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ایک ہی ہے۔ انگریزوں نے ہمیں الگ کر دیا اور اب ہمیں پنجاب کو اکٹھا کرنا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاہور بھی آنا چاہتے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ لاہور صرف ایک نام نہیں لاہور ایک برانڈ ہے۔
زبیر فیصل عباسی نے ویڈیو پر یویو ہنی سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پھر لاہور میں ایک کنسرٹ ہو جائے۔
تحریم لکھتی ہیں کہ ہنی سنگھ کو لاہور کے بارے میں سارا پتہ ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ لاہور شیروں کا شہر ہے۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن لاہور والے راستہ غلط بتاتے ہیں۔
عاطف رؤف لکھتے ہیں ’جنے لاہور نئیں ویکھیا او جمیا ای نئیں‘۔
اپنے ایک انٹرویو میں گلوکار ہنی سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ لاہور شہر کا دورہ کریں اور وہ پاکستان میں جاکر ننکانہ صاحب بھی جانا چاہتے ہیں اور وہاں اپنے خاندان لوگوں اور مداحوں سے ملنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ یو یو ہنی سنگھ حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوئے، جہاں صحافیوں نے ان سے پاکستانی مداحوں اور گلوکاروں سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ان کے بہت سارے پسندیدہ گلوکار ہیں، جن میں مہدی حسن، غلام علی، علی عظمت، عاطف اسلم، مہوش حیات، صنم ماروی، منصور ملنگی، اللہ دتا لونیا والا اور ندیم عباس سکھیرا شامل ہیں۔

Recent Posts

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی…

11 mins ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے: چیف جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں…

19 mins ago

پنجاب میں زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے نیام محکمہ قائم کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے…

25 mins ago

خیبرپختونخوا: کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات…

32 mins ago

ملک میں غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے: ماہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں غیر ملکیوں…

40 mins ago

اسلام آباد آل پاکستان وکلا کنونشن، جوڈیشل پیکج اور آئینی عدالت کے قیام کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں آل پاکستان وکلا کنونشن میں جوڈیشل پیکج اور آئینی…

51 mins ago