کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے میں خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کراچی دھماکے کی تحقیقات کے دوران جیو فینسنگ میں 6 سے 8 نمبر مشکوک قرار پائے جس کے بعد مشکوک نمبروں کے کوائف چیک کیے جارہے ہیں ۔
تحقیقاتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ مل رہی تھی۔
دھماکے کے شبہے میں خاتون سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ چینی انجینئرز کے بارے میں جن افراد کو بھی معلومات تھیں انہیں بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے لیے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔
بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے کی زد میں آنے والی 15 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، اکھٹے کیے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے میں استعمال گاڑی جس کے نام تھی اس کا نادرا ریکارڈ مل گیا ہے، گاڑی کی تفصیلات چیسز نمبر سے حاصل ہوئیں۔
تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں وزیراعظم نے چینی سفیر سے کراچی میں چینی قافلے پر دہشتگرد حملے پراظہار تعزیت کیا اور حملے میں چینی باشندوں کے ہلاک ہونے پر اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ واقعے کے ذمہ داروں کی جلداز جلد شناخت کے لیے حکومت مکمل طورپرمتحرک ہے اور واقعے کے ذمہ داران کو جلد شناخت کے بعد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

Recent Posts

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

1 min ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

7 mins ago

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی…

21 mins ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے: چیف جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں…

28 mins ago

پنجاب میں زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے نیام محکمہ قائم کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے…

34 mins ago

خیبرپختونخوا: کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات…

42 mins ago