حکومت کا پہلے مرحلے میں 2400 میگا واٹ کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں 2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5 آئی پی پیز بند کی جائیں گی۔
وزیر اعظم کی بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بند کی جانے والی پانچ آئی پی پیز کے نام حتمی کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں تقریباً 2400میگاواٹ صلاحیت کی پانچ آئی پی پیزبند ہو جائیں گی، بند کی جانے والی آئی پی پیز میں 1200میگاواٹ سے زائد صلاحیت کی حبکو اور 362 میگاواٹ کی اے ای ایس لال پیر شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق 224 میگاواٹ اٹلس پاور، 136 میگاواٹ کی صبا پاور بھی بند کی جانیوالی آئی پی پیز میں شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 450 میگاواٹ کا روش پاور پلانٹ بھی بند کیے جانے والوں میں شامل ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ بند کی جانے والی آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

5 mins ago

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پورمیں کارروائی کرکے مبینہ بھارتی…

19 mins ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے: چیف جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں…

27 mins ago

پنجاب میں زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے نیام محکمہ قائم کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے…

33 mins ago

خیبرپختونخوا: کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پرپولیس حملے کی تحقیقات…

40 mins ago

ملک میں غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے: ماہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں غیر ملکیوں…

47 mins ago