ڈی چوک میں پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان کیخلاف مزید 5 مقدمات درج


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)4 اکتوبر کو ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر عمران خان کے خلاف مزید 5 مقدمات درج کرلیےگئے۔
عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی 2 مقدمات میں نامزد کیےگئے ہیں۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل کے خلاف ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں علی امین، بانی پی ٹی آئی سمیت 34 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 350 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ دہشت گردی سمیت 13 دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے۔
تھانہ کراچی کمپنی میں بھی 8 سنگین دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمےمیں اعظم سواتی اور خالد خورشید پر مالی معاونت کا الزام ہے۔ مقدمے میں 20 دیگر افراد سمیت 250 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
تھانہ رمنا میں 6 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی سمیت 50 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
تھانہ گولڑہ میں بھی 6 سنگین دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی سمیت 32 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 200 نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
تھانہ آئی نائن میں 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور علی مین گنڈاپور کو نامزد کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور پی ٹی آئی رہنما ملک عامر سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 300 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Recent Posts

جامعہ لسبیلہ ہاسٹل فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلبا کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے،بی ایس ایف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے…

5 mins ago

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

14 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

22 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

46 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

53 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

59 mins ago