پنجاب میں زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے نیام محکمہ قائم کردیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمنیجمنٹ کے نام سے نیا محکمہ قائم کردیا گیا۔
حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نئے محکمے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمنیجمنٹ کے ماتحت ہوں گی۔
ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز، ڈی جی فوڈ اور کین کمشنر پنجاب بھی نئے ڈپارٹمنٹ سے منسلک ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر آف ایگریکلچر اکنامک اینڈ مارکیٹنگ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ اور ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل بھی نئے محکمےکے ماتحت کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے تحت گندم کی خریداری، اسٹوریج اور ریلیز بھی نیا محکمہ کرے گا جبکہ گندم خریداری کیلئے بینکوں سے قرض کے معاملات بھی نیا محکمہ طے کرے گا جبکہ فلور ملز اور شوگر ملز کی ریگولرائیزیشن بھی نیا محکمہ ہی کرے گا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے محمد اجمل بھٹی کو نئے محکمے کا سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیر کی شب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلوچ یکجہتی کمیٹی…

1 min ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ ) انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ…

4 mins ago

پشاور؛سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج…

13 mins ago

میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کو مسترد کرتےہیں،بی ایس او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بی ایم سی یونٹ کی جانب سے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ…

15 mins ago

شیخوپورہ: موٹر وے پر بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب بس اور مسافر وین کے…

20 mins ago

نوشکی ، گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

24 mins ago