عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے: چیف جسٹس فائز عیسیٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ عدلیہ مارشل لاء کی توثیق کردیتی ہے کیا ججز آئین کے پابند نہیں؟
سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججزکی اتنی فراخدلی کہ غیرآئینی اقدام کی توثیق کردی جاتی ہے، پاکستان میں یہی ہورہا ہے، ایک کے بعد دوسرا مارشل لاء آجاتا ہے، غیرآئینی اقدام کی توثیق کا اختیار ججز کے پاس کہاں سے آجاتا ہے؟
چیف جسٹس نے کہا عدالتی فیصلے کا حوالہ وہاں آئے جہاں آئین وقانون کا ابہام ہو، عدالتی فیصلہ آئین وقانون سے بالاتر نہیں ہوسکتا، لگتا ہے وقت آگیا ہے ججز کی کلاسز کرائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا جج بننے کے بعد آئین وقانون کے تقاضے ختم ہوجاتے ہیں؟ کہا گیا نظرثانی درخواست جلدی لگادی، ڈھائی سال پرانی نظرثانی کیوں لگائی؟
چیف جسٹس نے کہا وکلا کوآئین کی کتاب سے الرجی ہوگئی ہے، اب آئین کی کتاب اپنے ساتھ عدالت نہیں لاتے۔

Recent Posts

ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیر کی شب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بلوچ یکجہتی کمیٹی…

3 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ ) انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ…

7 mins ago

پشاور؛سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان کیخلاف مقدمہ درج…

15 mins ago

میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کو مسترد کرتےہیں،بی ایس او

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بی ایم سی یونٹ کی جانب سے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ…

18 mins ago

شیخوپورہ: موٹر وے پر بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب بس اور مسافر وین کے…

22 mins ago

نوشکی ، گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

26 mins ago