جامعہ لسبیلہ ہاسٹل فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلبا کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے،بی ایس ایف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی واحد ادارہ ہے جہاں زیادہ تر طلباء کا تعلق پسماندہ علاقوں سے ہے۔جبکہ انتظامیہ نے 2022 اور 2023 کے داخلہ لینے والے طلباء کے ہاسٹل کی فیسوں میں اچانک اور بے تحاشا اضافہ کر کے غریب طلباء کے لئے تعلیم کا راستہ بند کر دیا ہے،اس طرح فیسوں میں اضافہ کرنا تعلیم دشمنی کا ایک واضح ثبوت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔زونل ترجمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی ہاسٹل کی فیسوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے طلباء پر بہت زیادہ مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔اس اضافے سے عام اور غریب گھرانوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو سکتی ہے۔اب صورتحال یہ ہے کہ طلباء پڑھائی کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم جاب کرنے کے باوجود اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں، طلباء فیسوں میں اضافے کی وجہ سے پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہیں۔تعلیمی اداروں کا مقصد تو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن ہاسٹل فیسوں میں اتنا اضافہ غریب طلباء کے لیے یونیورسٹی کے دروازے بند کر دے گا۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ طلباء کی مالی مشکلات کو سمجھے اور اس مسئلے کا کوئی مناسب حل نکالےزونل ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم جامعہ لسبیلہ کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر ہم طلبہ کے حقوق کی خاطر سخت فیصلہ لینے پر مجبور ہوں گے۔

Recent Posts

عالیہ حمزہ، عامر مغل سمیت 25 پی ٹی آئی رہنماؤں کی وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کے 28 ستمبر کو لیاقت…

2 mins ago

مولانا فضل الرحمان کی آئینی عدالت کے قیام پر مشروط آماد گی، نیا مسودہ تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام نے آئینی ترمیم کا اپنا مسودہ تیار کر لیا۔ مولانا…

6 mins ago

تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل گرفتار افغان شرپسندوں کے بیانات سامنے آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل گرفتار افغان شرپسندوں کے…

10 mins ago

دھرنے کی سازش کو دہرانے کی اجازت نہیں دوں گا، وزیراعظم شہبازشریف

پھونکوں اور جادوٹونے سے کسی قوم نےترقی نہیں کی، وزیراعظم شہبازشریف اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم…

10 mins ago

پاکستان کے ورسٹائل اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹیلی ویژن ڈراموں افشاں ،شاہین، کالی دیمک اور کانچ کی گڑیا سے شہرت حاصل…

13 mins ago

نان فائلرز کے خلاف 14 اکتوبر کے بعد قانونی کارروائی ہو گی، ایف بی آر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں…

17 mins ago