قلات ،ڈگری کالج کےطلباکالیکچرارز کے ٹرانسفر کیخلاف احتجاج


قلات(قدرت روزنامہ)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج قلات میں طلباء نے کالج کے لیکچرارز کے ٹرانسفر کے خلاف ایک پر امن واک کا اہتمام کیا جس کا مقصد کالج میں جاری تعلیمی بحران کو اجاگر کرنا تھا یاد رہے کہ مذکورہ کالج طویل عرصہ سے لیکچررز کی کمی کا شکار ہے، اور طلباء کے مطابق کئی مرتبہ پرنسپل اور دیگر انتظامی افسران کو اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہیں، مگر کوئی خاطر خواہ کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی حالیہ دنوں کالج کے مزید تین لیکچرارز کے ٹرانسفر کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے طلباء کو خدشہ ہے کہ ان کا تعلیمی سفر مزید متاثر ہوگا اور بی ایس پروگرامز مکمل طور پر رک جائیں گے طلباء نے انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان لیکچرارز کی ٹرانسفر کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور کالج میں مزید لیکچرارز تعینات کیے جائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہو مزید برآں طلباء نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو جلد از جلد پورا نہ کیا گیا تو وہ مزید سخت اقدامات اور احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے تاکہ اپنے تعلیمی حقوق کا تحفظ کر سکیں

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago