میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کو مسترد کرتےہیں،بی ایس او


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بی ایم سی یونٹ کی جانب سے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تحت میڈیکل کالجز کی مختلف فیسوں، بشمول امتحانی فیس، ڈی ایم سی فیس، اور دیگر غیر ضروری چارجز میں من مرضی اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ یہ اقدامات بلوچستان جیسے غریب صوبے کے طلبا کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہیں، اور انہیں تعلیم کے حق سے محروم رکھنے کے مترادف ہیں۔بی ایس او بی ایم سی یونٹ نے سخت الفاظ میں اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ظالمانہ اقدامات کا مقصد طلبا کو مالی بوجھ تلے دبا کر تعلیمی میدان سے دور رکھنا ہے۔ امتحانی فیس، ڈی ایم سی فیس، اور سرٹیفکیٹ فیس میں یہ بے جا اضافے تعلیم حاصل کرنے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں، جس سے طالب علموں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔بی ایس او بی ایم سی یونٹ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس غیر منطقی اضافے کو واپس لے ورنہ طلبا احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے، اور اس کے نتائج کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ہوگی۔بلوچستان کے طلبا کے تعلیمی حقوق کو پامال کرنے کی یہ سازش کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

Recent Posts

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

13 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

27 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

31 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

42 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

54 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

56 mins ago