سعودی عرب کا مسجد الحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل کھولنے کا فیصلہ

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی حکام نے مسجد الحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم صرف وہی افراد حرمین شریفین میں داخل ہو سکیں گے جنہوں نے کورونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل طورپر کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکین لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق اتوار سے ہو گا جس کے بعد عمرے، مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبویﷺ کی زیارت کیلئے کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والوں اور توکلنا ایپلی کیشن میں ویکسین سے استثنیٰ کا سٹیٹس رکھنے والوں کو خصوصی اجازت نامے جاری کئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ویکسین کی سنگل خوراک لینے والے ایسے افراد جنہیں عمرے، مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی ﷺ میں زیارت کیلئے پیشگی اجازت نامہ مل گیا ہو، ان کیلئے اجازت نامے کی منسوحی سے بچنے کیلئے پرمٹ کی تاریخ سے 48 گھنٹے قبل ویکسین کی دوسری خوراک لگوانا لازمی ہو گا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا کی صورتحال میں پیش رفت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات کئے جاتے ہیں اور یہ مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے مشروط ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہیں جبکہ وہ افراد جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کیلئے دوسری خوارک نہیں لی، توکلنا ایپلی کیشن پر ان کا سٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں ہو گا جس کے باعث انہیں عمرہ کرنے کیلئے اجازت نامہ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔

Recent Posts

پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ

تبلیسی(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پنشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا مشورہ…

2 mins ago

بینک اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے…

9 mins ago

گیلانی خاندان میں 3 بھائی قومی اسمبلی میں،چوتھاایم پی اے بن گیا،انتخابی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

ملتان (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گیلانی خاندان کے 4 بھائیوں نے رکن اسمبلی بن کر نیا…

16 mins ago

ہتک عزت بل کا معاملہ: تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندے آج پنجاب اسمبلی طلب

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو…

21 mins ago

آزادی مارچ سے متعلق کیس میں عمران خان، اسد عمر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے آزادی مارچ سے متعلق ایک کیس کا…

29 mins ago

نان فائلرز کوسم کی بندش سے بچنے کیلئے فوری طور پر کیا کرنا ہو گا ؟ ایف بی آر نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نان فائلرز کوسم کی بندش سے بچنے کیلئے فوری طور پر کیا…

32 mins ago