9 مئی مقدمات: عمر ایوب، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں کو 30 اکتوبر تک پیش ہونے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کو 30 اکتوبر تک پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں عمرایوب، اسدعمر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔

عمر ایوب ، اسد عمر سمیت 9 ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ علیمہ خان، عظمی خان، حافظ فرحت، اعظم سواتی، بلال اعجاز اور علی امتیاز کی حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسد عمر اور عمر ایوب طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد میں گرفتار ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتیں، حافظ فرحت عباس کسی رشتہ دار کی فوتگی کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اعظم خان سواتی اسلام آباد مقدمہ میں گرفتار ہونے باعث پیش نہیں ہو سکتے، بلال اعجاز ایم این اے ڈینگی بخار کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، علی امتیاز ایم این اے شدید بخار کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔

Recent Posts

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

5 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

23 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی سے عدالتی سماعت بھی متاثر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی صورتحال کے…

54 mins ago

اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوسرا مراسلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور…

60 mins ago

آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ – حکومت نے ترمیم کی نئی حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل…

1 hour ago