اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے تمام ہوٹلوں کو ہوٹل آئی سوفٹ ویئر سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا ہے۔
امن و امان کے ضمن میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےسیکریٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئےغیرملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ پنجاب حکومت اور تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں، ایس پی یو، سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے انٹیلیجنس شیئرنگ ایس او پیز پر عمل کریں، تمام ہوٹلوں کے لیے ہوٹل آئی سوفٹ ویئر سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شرپسندوں کو شکنجے میں لانے کے لیے موثر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔
اجلاس میں سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ، اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…