(قدرت روزنامہ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی)نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کردی، سینما اور مزارات کوبھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، ملک بھر کورونا کے کیسز پر کمی پر پابندیوں میں نرمی کرنا کا فیصلہ کیا گیا۔
این سی او سی نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کردی،اس کے علاوہ ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعدادکو 200 سے بڑھا کر 300 کردیاگیاجبکہ آﺅٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت مل گئی،این سی او سی نے سینما اور مزارات کوبھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیاگیا۔
این سی او سی کاکہناہے کہ این پی آئیز کا نفاذ16 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا،28 اکتوبر کو این سی او سی کے اجلاس میں این پی آئیز پر نظرثانی کی جائے گی ۔
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…