توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ 2 کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی .

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سینئر جج سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں کی .

عدالت نے بغیر کارروائی کیس کی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کردی .

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی . اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی، جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات پر سماعتیں ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں