پاکستان کے ورسٹائل اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹیلی ویژن ڈراموں افشاں ،شاہین، کالی دیمک اور کانچ کی گڑیا سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے کےورسٹائل اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے .

تفصیلات کے مطابق ٹيلی ويژن كے سينئر ادكارمظہر علی انتقال کرگئے،وہ پھیپڑوں کےمرض میں طویل عرصےسےمبتلا تھے،مظہر علی کراچی میں اپنی بہن اور بھائی کے گھر رہائش پذیر تھے،اداکار مظہرعلی کی فیملی کینڈا میں مقیم ہے .

اداکار کے سوگواروں میں 2 بیٹیاں،ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں . ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ادا کی جائے گی .

واضح رہے کہ مظہر علی گزشتہ كئی سال سے امريكا كے شہر ہيوسٹن ميں مقيم تھے، انہوں نے ٹیلی ویژن کےڈراموں میں کئی یادگارکردار ادا کئے،جس کے باعث وہ عوام میں خاصی شہرت رکھتے تھے، انکے مشہور ڈراموں میں عروسہ،افشاں شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں