پاکستان کے ورسٹائل اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹیلی ویژن ڈراموں افشاں ،شاہین، کالی دیمک اور کانچ کی گڑیا سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے کےورسٹائل اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹيلی ويژن كے سينئر ادكارمظہر علی انتقال کرگئے،وہ پھیپڑوں کےمرض میں طویل عرصےسےمبتلا تھے،مظہر علی کراچی میں اپنی بہن اور بھائی کے گھر رہائش پذیر تھے،اداکار مظہرعلی کی فیملی کینڈا میں مقیم ہے۔

اداکار کے سوگواروں میں 2 بیٹیاں،ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مظہر علی گزشتہ كئی سال سے امريكا كے شہر ہيوسٹن ميں مقيم تھے، انہوں نے ٹیلی ویژن کےڈراموں میں کئی یادگارکردار ادا کئے،جس کے باعث وہ عوام میں خاصی شہرت رکھتے تھے، انکے مشہور ڈراموں میں عروسہ،افشاں شامل ہیں۔

Recent Posts

انتظار کی گھڑیاں ختم: شاؤمی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاؤمی پاکستان سٹور کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ…

8 mins ago

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا لاہور (قدرت…

22 mins ago

ایزی پیسہ صارفین کے اکاؤنٹس بلاک ہونے کی خبریں زیر گردش

12 ہزار سے زائد صارفین نے پوسٹ کو دیکھا جبکہ 60 مرتبہ اسے ری پوسٹ…

40 mins ago

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

55 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

1 hour ago