عالیہ حمزہ، عامر مغل سمیت 25 پی ٹی آئی رہنماؤں کی وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کے 28 ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاج کیخلاف درج مقدمات میں عالیہ حمزہ، عامر مغل سمیت 25 پی ٹی آئی رہنماؤں کی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

پولیس نےعالیہ حمزہ ، عامر مغل سمیت پچیس نامزد ملزمان پی ٹی آئی رہنماوں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔ ملزمان پر نیوٹاون اوروارث خان تھانوں میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جاری کئے ۔

ملزمان میں عامر مغل ، شہریار ریاض ،تنویر بٹ،سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ ، چوہدری امیر افضل ، خلیق زیاد کیانی ، تیمور مسعود اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

عدالت نے تمام 25 ملزمان کو گرفتار کر کے اکیس اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

Recent Posts

انتظار کی گھڑیاں ختم: شاؤمی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاؤمی پاکستان سٹور کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ…

4 mins ago

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا لاہور (قدرت…

18 mins ago

ایزی پیسہ صارفین کے اکاؤنٹس بلاک ہونے کی خبریں زیر گردش

12 ہزار سے زائد صارفین نے پوسٹ کو دیکھا جبکہ 60 مرتبہ اسے ری پوسٹ…

36 mins ago

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

52 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

1 hour ago