ملک میں سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1000 روپے سے زائد کمی


ستمبر2024میں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1744.64روپے رہی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر38.12 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2024میں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1744.64روپے ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 38.12فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر5.50فیصدکی کمی ہوئی۔ اگست 2024میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈکی گئی تھی جوستمبرمیں کم ہوکر 1744.64روپے ہوگئی۔
اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں وفاقی دارالحکومت میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1834.49روپے، راولپنڈی 1817.01روپے، گوجرانوالہ 1653.44روپے،سیالکوٹ 1667روپے،لاہورروپے، فیصل آباد1610روپے، سرگودھا1733 روپے، ملتان 1598.98روپے،بہاولپور1729.88روپے،کراچی 1878.90روپے، حیدرآباد1937.54روپے، سکھر1669.91روپے،لاڑکانہ 1724.92روپے، پشاور1654.67روپے، بنوں 1630.66روپے،کوئٹہ 1880.83روپے اورخضدارمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1980.69روپے ریکارڈ کی گئی۔

Recent Posts

انتظار کی گھڑیاں ختم: شاؤمی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاؤمی پاکستان سٹور کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ…

8 mins ago

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا لاہور (قدرت…

22 mins ago

ایزی پیسہ صارفین کے اکاؤنٹس بلاک ہونے کی خبریں زیر گردش

12 ہزار سے زائد صارفین نے پوسٹ کو دیکھا جبکہ 60 مرتبہ اسے ری پوسٹ…

40 mins ago

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

56 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

1 hour ago