اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوسرا مراسلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور اقلیت کے لیے مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا، خط میں الیکشن ترمیمی بل 2024 کے حوالے سے خواتین اور اقلتیوں کی نشستوں پر الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا اور الیکشن کمیشن سے جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 19 ستمبر 2024 کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک خط پہلے ہی ارسال کر چکے ہیں۔

خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آئینی ترمیمی بل 2024 پاس ہوچکا ہے اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے۔

ذرائع کے مطابق نشستوں کے جلد فیصلے سے اس حوالے سے ابہام ختم ہو جائے گا اور پارلیمان مکمل فعال ہو کر عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر طور پر اقدامات کرسکے گا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ اسپیکر کی…

26 mins ago

’’میرے دکھ میرے ہیں…‘‘؛ ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ…

27 mins ago

آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو اگلا احتجاج اسے ہٹانے کے لیے ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی سوا…

41 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ…

42 mins ago

اسلام آباد پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور وزیراعلی کے پی پر درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران جاں بحق اسلام آباد پولیس…

1 hour ago

احتجاج کرنے والے دکانیں بند کرانے کے بجائے ٹیبل ٹاک کریں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن کی ہڑتال…

1 hour ago