اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی سے عدالتی سماعت بھی متاثر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اندر تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کی ہے تاہم اس فیصلے کا ایک نتیجہ یہ نکلا کہ پابندی کے خاتمے تک جیل میں قید عمران خان یا بشریٰ بی بی سے متعلق کیس کی کوئی بھی سماعت نہیں ہو سکتی۔

حکومت نے گزشتہ روز جیل کے اندر ’تمام‘ ملاقاتوں پر پابندی لگا دی تھی اور یہ 18 اکتوبر تک نافذ رہے گی، جب سربراہی اجلاس ختم ہو جائے گا۔

مذکورہ اقدام کے بعد عدالتی سماعت کے لیے بھی عمران خان کو ایک بار بھی جیل سے باہر نہیں لایا گیا جبکہ جج، وکلا اور گواہان سبھی جیل پہنچے۔ عمران خان کو عام انتخابات سے قبل ملنے والی سزاؤں کا بھی جیل میں اعلان کیا گیا۔

تاہم، توشہ خانہ کیس میں طے شدہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی کیونکہ جیل تک رسائی اب ممکن نہیں رہی۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی اور اسے فوری طور پر ملتوی کردیا۔

اڈیالہ جیل میں سماعت والے دن ہی عمران خان صحافیوں سے بات چیت کرپاتے تھے۔ تاہم، پابندی کے بعد صحافیوں کے ساتھ ان کی بات چیت جو اکثر شہ سرخیوں بنتی تھیں، پر اب پابندی لگا دی گئی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ اسپیکر کی…

13 mins ago

’’میرے دکھ میرے ہیں…‘‘؛ ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ…

15 mins ago

آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو اگلا احتجاج اسے ہٹانے کے لیے ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی سوا…

28 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ…

30 mins ago

اسلام آباد پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور وزیراعلی کے پی پر درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران جاں بحق اسلام آباد پولیس…

54 mins ago

احتجاج کرنے والے دکانیں بند کرانے کے بجائے ٹیبل ٹاک کریں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن کی ہڑتال…

1 hour ago