ہونڈا CG 125 کے لیے 87 اوکٹین پٹرول استعمال کرنا چاہیے جو عام طور پر “سپریم” یا “سپر پریمیئر” کے نام سے جانا جاتا ہے
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلوں میں ہونڈا سی جی 125 (CG 125) جس کی ایندھن کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کیلئے صارفین کو ہمیشہ تجویز کردہ پیٹرول ہی استعمال کرنا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق عام مشاہدہ یہ ہے کہ زیادہ تر موٹر سائیکل سوار اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ کس قسم کا پٹرول خرید رہے ہیں، جو نہ صرف انجن کی کارکردگی بلکہ فیول ایوریج پر بھی متاثر ہوتاہے ۔ذرا سی لاپرواہی انہیں بھاری نقصان میں ڈال سکتی ہے، کیونکہ غلط پٹرول کا انتخاب ہونڈا CG 125 کے انجن میں ‘ناکنگ’ کا سبب بن سکتا ہے، جس سے انجن کی مرمت پر خاصی لاگت آ سکتی ہے۔
ہونڈا 125 ایک 4 اسٹروک OHV ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے، جس کا بور اور اسٹروک 56.5 x 49.5 ملی میٹر ہے۔ہونڈا CG 125 اپنی پائیداری، اعتبار، اور فیول ایفیشینسی کے لیے مشہور ہے۔ اس موٹر سائیکل کی مضبوط تعمیر، پارٹس کی دستیابی، اور مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب سروسز اس کی فروخت کی بنیادی وجوہات ہیں۔ لوگ اسے اس کی آسان دیکھ بھال اور بہترین کارکردگی کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔
ہونڈا CG 125 کے لیے کون سا پٹرول استعمال کیا جانا چاہیے؟
ہونڈا اٹلس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، ہونڈا CG 125 کے لیے 87 اوکٹین پٹرول، جو عام طور پر “سپریم” یا “سپر پریمیئر” کے نام سے جانا جاتا ہے، تجویز کیا جاتا ہے۔اگر انجن میں ‘ناکنگ’ شروع ہو جائے، تو کسی دوسرے پٹرول پمپ سے پٹرول حاصل کریں یا اعلیٰ اوکٹین والا پٹرول منتخب کریں۔
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…