انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا


انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں پاکستان روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر277روپے55 پیسے کی سطح پر ٹریڈہو رہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 73 روپے پر خریدا اور 74.25 روپے پر بیچا جاتا رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں 85 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد سعودی ریال73 روپے پر خریدا جاتا رہا جبکہ گزشتہ روز ریال 73.85روپے پر بند ہوا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ اسپیکر کی…

14 mins ago

’’میرے دکھ میرے ہیں…‘‘؛ ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ…

15 mins ago

آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو اگلا احتجاج اسے ہٹانے کے لیے ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی سوا…

29 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ…

30 mins ago

اسلام آباد پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور وزیراعلی کے پی پر درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران جاں بحق اسلام آباد پولیس…

55 mins ago

احتجاج کرنے والے دکانیں بند کرانے کے بجائے ٹیبل ٹاک کریں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن کی ہڑتال…

1 hour ago