اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ نے نہ صرف پاکستانی پرچم نذر آتش کیا بلکہ بیرون ممالک پاکستان کے سفارت خانوں پر حملے کئے۔ پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرون ملک سے پاکستان مخالف بیانیہ پر فنڈنگ کی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے ملوث پائے گئے سب چیزیں ثابت ہونے پر پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی گئی، تحقیقات ہو رہی ہیں کہ پی ٹی ایم کو فنڈز کہاں سے آ رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،روپے کی قدر میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی ہوئی پختون ہمارے بھائی ہیں، پختونوں کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے کسی بھی تنظیم کو ثبوتوں کی بنیاد پر ہی کالعدم قرار دیا جاتا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کو پاکستان پر حملے اور نظریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کی ہر کسی کو اجازت ہے،پاکستان کی ترقی کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے،کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرے،ہمارے معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے ہماری معاشی اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام وزراء اعلیٰ سے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام کو منتقل کریں جب کوئی پابندی عائد کی جاتی ہے تو وہ شواہد پر لگائی جاتی ہے ابھی بھی وقت ہے قومی دھارے میں واپس آئیں، پاکستان کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں،پاکستان سے ہماری بقا ہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…