ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میرے دکھ میرے ہیں اور …‘‘
اداکارہ کے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان ڈائری کا یہ صفحہ وائرل ہونے کے بعد مداح مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔
ایشوریا نے اپنی ڈائری میں لکھا ہے کہ ’’وہ جو مجھے اندھیرے میں بھی روشنی کی طرف لے جائے گا‘‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’’میرے دکھ میرے ہیں، میں دوسروں کی طرح نہیں گرسکتی۔‘‘ ڈائری کی اس تحریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنا دکھ اور غم کسی کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتیں اور اپنی ذاتی زندگی کو اپنی ذات کی حد تک رکھنا چاہتی ہیں۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو پیار کرنے والے جوڑوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے لیکن کافی عرصے سے ان دونوں کی طلاق کی افواہیں خبروں میں ہیں۔ بھارت کی مشہور رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی میں جہاں تمام ستارے موجود تھے، ان دونوں کی علیحدہ آمد نے ان افواہوں کو مزید پختہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی، اور ان کی ایک بیٹی آرادھیا بچن ہے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…