جب کے پی ہاؤس سے نکلا تو میرے پاس نہ موبائل تھا نہ جیب میں ایک روپیہ، علی امین گنڈا پور کا انکشاف

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر کہا تھا ہماری فوج سے نہ کوئی لڑائی ہے اور نہ ہی کوئی فوج مخالف ایجنڈا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ کے پی ہاؤس جاکر احتجاج سے متعلق فیصلہ کرتے ہیں، کے پی ہاؤس پر پولیس اور رینجرز نے دھاوا بولا، وہاں موجود ہمارے اہلکاروں اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا مجھے انداز ہوگیا تھا میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ جب کے پی ہاؤس سے نکلا تو میرے پاس نہ موبائل تھا نہ جیب میں ایک روپیہ، میرے اپنے صوبے کے ایک ڈی پی او نے کہا وہ مجھے پشاور پہنچانے کی ضمانت نہیں دے سکتاکیو نکہ اس کو نوکری سے نکالے جانے کا خوف تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس ملک کے فیصلے کر رہے ہیں انہیں ملک کا کوئی خیال نہیں ہے۔ ہمارے جتننے بھی کارکن گرفتار ہیں انہیں رہا کرائیں گے، جو بھی نظریے سے منافق ہے اللّٰہ اسے غرق کرے، قوم کسی کی باتوں میں نہ آئے، فرعون بھی یہی سمجھتا تھا کہ میں ہی طاقتور ہوں، ایسے طاقتوروں کا کیا انجام ہوا؟وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمیں جلسوں کےلیے ایسی جگہیں دی گئیں جیسے ہم جانور ہوں، پہلے سنگجانی کی مویشی منڈی اور پھر کاہنہ کی مویشی منڈی میں جگہ دی گئی۔

Recent Posts

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

4 mins ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

25 mins ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

1 hour ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

2 hours ago

قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…

2 hours ago

پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ…

2 hours ago