عطا تارڑ نے پی ٹی ایم پر پابندی کی وجوہات بتادیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی کی وجوہات بتادیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی ایم کے کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) اور افغان طالبان سے رابطے ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے رابطے کی بنیاد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرونی فنڈنگ مل رہی ہے اور ان کا بیانیہ پاکستان مخالف ہے، پی ٹی ایم سے منسلک افغان شہریوں نے پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کیا اور پرچم کی بےحرمتی کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی ایم کو کسی بھی طرح کا تعاون فراہم کرنا ممنوع ہے، تنظیم کے دہشت گرد گروپوں سے رابطے اور فنڈنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنظیم کو ثبوتوں کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا جاتا ہے، یہ دیکھا جاتا ہے کہ ان کی فنڈنگ کہاں سے ہورہی ہے اور ان کے مقاصد کیا ہیں۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ سفارتخانوں سے جھنڈے اتارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پی ٹی ایم نے پاکستان کے جھنڈے کو نذر آتش کیا۔انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں، پی ٹی ایم کے ساتھ رابطے کرنے والی تنظیموں کےلیے یہ وارننگ ہے۔

Recent Posts

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

17 mins ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

1 hour ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

2 hours ago

قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…

2 hours ago

پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ…

2 hours ago

شانگلہ میں ژالہ باری نے تباہی مچادی، نظام زندگی مفلوج

سوات (قدرت روزنامہ) شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ کھڑی…

2 hours ago