پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی . وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی .

پراجیکٹ کے تحت ہر دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی . دلہن کو فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ کی جائیں گی . کابینہ نے بے زمین کاشتکاروں میں ایک لاکھ ایکڑ زمین 3 اور 5 سال کی لیز پر الاٹ کرنے کی منظوری بھی دی . کابینہ اجلاس میں پنجاب میں ای بس سروس اسکیم کی منظوری بھی دی گئی، پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی . سال کے آخر میں پنجاب بھر میں 680 ای بسیں فنکشنل ہوں گی . وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کا پلان بھی طلب کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں