رابی پیرزادہ بہاولپور کے مظلوم خاندان کی آوازبن گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)شوبزکوخیر بادکہہ کرفلاحی سرگرمیاں کرنے والی رابی پیرزادہ بہاولپور کے مظلوم خاندان کی آوازبن گئیں، اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ عثمان بزداراور آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ظالموں کے ساتھ مل گئی ہے ،مظلوم خاندان کی بیٹی کو تلاش کرکے دیا جائے،ایسی نوبت کیوں آئے کہ لوگ بیٹیاںپیدا نہ ہونے کی دعائیں مانگیں۔مظلوم خاندان کی روداد پر مبنی ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہ خاندان بہاولپورسے میرے پاس آیاہے اوراس نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی کہانی بیان کی ہے ۔رابی پیرزادہ

نے کہاکہ تھانہ صدربہاولپور کی پولیس نے مقدمے کے اندراج کے لئے 60ہزار روپے لئے اوراب الٹا متاثرہ خاندان کو ہراساںکیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سناجا سکتاہے کہ ماں اور باپ کس طرح رورو کر دوہائیاں دے رہے ہیں اور باپ کہہ رہا ہے کہ اگر ریاست مدینہ میںیہ ظلم ہوناہے تو خدا کی ذات کسی کو بیٹیاں نہ دے ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزداراور آئی جی پنجاب رائو سردارعلی خان سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے اورغریب خاندان کی چار ماہ سے لاپتہ بیٹی کو بازیاب کر اکے دیا جائے۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

8 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

17 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

20 mins ago

قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور…

28 mins ago

واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب مسئلہ نہیں رہا، نیا فیچر متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی مدد سے…

34 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

39 mins ago