قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہتر منصوبہ بندی اور آگاہی سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے احتیاط، آگاہی اور پیش بندی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرے کے پیش نظر ارلی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر فرد کو قدرتی آفات کے دوران محفوظ رکھنا اور مشکلات کے وقت ریسکیو کو یقینی بنانا ہے۔ قدرتی آفات کے خطرات سے بچاؤ کی عوامی آگاہی ضروری امر ہے۔ زندگی کے تحفظ کے لیے بروقت حفاظتی تدابیر اپنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو ہر طرح کی آفات سے محفوظ رکھے۔

Recent Posts

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

20 mins ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

1 hour ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

2 hours ago

پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ…

2 hours ago

شانگلہ میں ژالہ باری نے تباہی مچادی، نظام زندگی مفلوج

سوات (قدرت روزنامہ) شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ کھڑی…

2 hours ago

عطا تارڑ نے پی ٹی ایم پر پابندی کی وجوہات بتادیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی…

2 hours ago