سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ فارن نیشنلز کی سیکیورٹی کیلئے تمام پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے انٹیلی جنس شیئرنگ ایس او پیز پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سول سیکرٹریٹ میں امن و امان بارے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور تمام متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبہ بھر امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ پنجاب حکومت اور تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ قومی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ شرپسندوں کو شکنجے میں لانے کیلئے مؤثر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔ اس دوران تمام نجی ہوٹلز کیلئے ہوٹل آئی سافٹ وئیر سے منسلک ہونا لازم قرار دیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس اور انتظامیہ یقینی بنائیں کہ تمام نجی ہوٹلز ہوٹل آئی سافٹ کے سرکاری پورٹل سے منسلک ہوں۔

Recent Posts

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

18 mins ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

1 hour ago

قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…

2 hours ago

پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ…

2 hours ago

شانگلہ میں ژالہ باری نے تباہی مچادی، نظام زندگی مفلوج

سوات (قدرت روزنامہ) شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا جبکہ کھڑی…

2 hours ago

عطا تارڑ نے پی ٹی ایم پر پابندی کی وجوہات بتادیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی…

2 hours ago