بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز ان کی آخری ہو گی تاہم وہ ون ڈے کرکٹ جاری رکھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق محمود اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا، “میں اس سیریز کے آخری میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں، میں نے یہاں آنے سے پہلے ہی یہ فیصلہ کیا تھا،میں نے اپنے خاندان، کوچ، کپتان، چیف سلیکٹر اور بورڈ کے صدر سے بھی بات کی تھی۔ میرے خیال میں یہ فارمیٹ چھوڑنے کا درست وقت ہے، خاص طور پر جب دو سال سے کم عرصے میں ورلڈ کپ ہونے والا ہے۔ میں اب ون ڈے کرکٹ پر توجہ مرکوز کروں گا۔”

محمود اللہ، جو بنگلہ دیش کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں، تین سال پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے لیے 139 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور اگر وہ اس سیریز کے آخری دو میچز بھی کھیلتے ہیں تو وہ 141 میچز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں تیسرے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

23 mins ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

41 mins ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

52 mins ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

1 hour ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

3 hours ago

قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسزکو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر…

3 hours ago